دبئی ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹمپرنگ تنازعہ اور انگلینڈ کے ٹسٹ اسٹار معین علی کواسامہ کہنے والی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی ٹیم سخت لیکن صاف کرکٹ کھیلے گی۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ میچوں کے دوران مجھے کھلاڑیوں کی جملے بازی پسند نہیں ہے اس لئے میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر توجہ مبذول کرنا چاہتا ہوں۔ آسٹریلیائی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔