سڈنی۔ 5اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف تین ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز کے لیئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔دو ٹسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہی تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، یہ میچز 24 ، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے لیئے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ٹسٹ اسکواڈ کی طرز پر دو نائب کپتان میچل مارش اور الیکس کیرے بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آشٹن اگر ، نیتھن کولٹر نائل ، کرس لین ، نیتھن لیوین ، گلین میکسویل ، بین میکڈر مٹ ، ڈار سی شارٹ ، بلی اسٹینلیک ،میچل اسٹارک ، اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔