آسٹریلیائی شہریوں کے سفر پر پابندی ہٹانے پررضامندی

سڈنی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام۹ آسٹریلیا کے شہریوں کے امریکہ کے دورے پر پابندی ہٹانے کے سلسلے میں دونوں ممالک نے رضامندی ظاہر کی ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اسکائی نیوز ٹیلی ویزن کو آج یہ اطلاع دی۔مسٹر ٹرنبل نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ سات مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ میں داخلہ پر روک لگانے سے متعلق فیصلے سے آسٹریلیا کے لوگ متاثر نہیں ہوں گے اور آسٹریلیا کے ویزا یافتہ شہری امریکہ کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے اور اس کیلئے معاہدے پر دونوں ممالک نے رضامندی ظاہر کی ہے ۔

 

یمن میں سعودی عرب کے
جنگی جہاز پر حملے ،دو افراد ہلاک
دوحہ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے مشرقی ساحل پر باغی حوثیوں کی جانب سے آج سعودی عرب کے جنگی جہاز پر کئے گئے حملے میں عملہ کے دو ارکان کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA نے دی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کہ سعودی عرب کا ایک جنگی جہاز یہاں حدیدہ شہر کے مغربی سمندری ساحل کے پاس گشت پررہا تھا تبھی حوثی باغیوں کے تین خود کش کشتیوں نے جہاز پر حملہ کر دیا جس سے جنگی جہاز میں دھماکے ہو گیا اور عملے کے دو ارکان کی موت ہوگئی۔