آسرا پنشن اسکیم کے تحت آج وظائف حاصل کر لینے کی خواہش

بودھن ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ بودھن مسٹر دیویندر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ آسرا پنشن اسکیم کے تحت ماہانہ پوسٹ آفس سے وظائف حاصل کرنے والے وظیفہ یاب افراد 29 اپریل سے قبل اپنے متعلقہ ٹپہ خانوں سے وظائف حاصل کرلیں انہوں نے بتایا کہ 29 اپریل سے پہلے جو وظیفہ یاب افراد اپنے ماہانہ وظائف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے ۔ ان کے وظائف مسدود کردیئے جائیں گے ۔