آسرا پر عمل آوری میں تساہلی ایم پی ڈی او معطل

کریم نگر 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آسرا اسکیم کی عمل آوری میں غفلت تساہی پر گولا پلی ایم پی ڈی او پروشتم راو کو چہارشنبہ کو معطل کردیا گیا ۔ وظیفہ جات کی تقسیم میں لاپراوہی تساہلی اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر کلکٹرنے انہیں معطل کردیا ہے ۔ اسی طرح حسن آباد نگر پنچایت کمشنر ایم سدھا کو بھی معطل کردیا ہے اس سلسلے میں دو دن قبل رام گنڈم کمشنر بلدیہ ایس رویندر کی خدمات کو حکومت کے حوالے کردیا ہے ۔

وظیفہ کی فراہمی میں لاپرواہی پر
ایم پی ڈی او کو میمو
مہادیو پور 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے معذورین، معمرین کو آسرا اسکیم کے تحت وظائف سربراہی میں لاپرواہی برتنے پر مہا دیو پور ایم پی ڈی او،سرینواس مورتی کو میمو جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کلکٹر کریم نگر مہا دیو پور ایم پی ڈی او سرینواس مورتی کو میمو جاری کردیا۔ واضح رہے کہ آسرا اسکیم کے تحت منظور کردہ افراد کو اب تک مہا دیو پور منڈل میں مکمل طور پر متاثرین کو وظیفوں کی عدم اجرائی کے پیش نظر آج تک گرام پنچایتوں میں متاثرین معذوروں کی تعداد میں وظیفہ حاصل کرنے کیلئے کئی دنوں سے گرام پنچایتوں کے سامنے بیٹھ کر وظیفہ کو حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں اس کے علاوہ گرام پنچایت سکریٹریوں کی لاپرواہی بھی عام ہورہی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ایم پی ڈی او کو میمور جاری کردیا گیا ۔