جمعرات , دسمبر 12 2024

آسرا وظائف کے لیے معمرین کا ڈاک خانہ پر دھرنا

یلاریڈی ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آسرا معمرین ، وظائف دینے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے ڈاک خانہ کے روبرو لنگا ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والے معمرین افراد دھرنا منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ ضعیف افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین دنوں سے ہر روز وظائف کے لیے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ۔ وظیفہ کے لیے شدت کی دھوپ میں روز آنا جانا شدید محال ہے ۔ ہرروز ڈاک خانہ میں سگنل کا مسئلہ ہونے سے وظائف کی تقسیم میں مشکلات پیش آنے کی عہدیدار وجہ بتا رہے ہیں ۔ معمرین نے اس مسئلہ کو جلد حل کر کے وظائف تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ذمہ داروں کو چاہئے کہ معمرین کی صحت کا خاص لحاظ رکھتے ہوئے وظائف تقسیم کو آسان بنائیں ورنہ شدت کی دھوپ کہیں خطرناک نہ ثابت ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT