آستانہ میں ایران، روس اور ترکی کے شام مذاکرات

آستانہ ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران،روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں تقریباً ایک ماہ بعد شام کے موضوع پر مذاکرات کررہے ہیں۔ مشرقی غوطہ کی انسانی صورتحال ابتر ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف روس کے سرگئی لاوروف اور ترکی کے میولوت کاوس اوگلو شام مذاکرات میں مصروف ہیں۔ روس نے کہا کہ تمام شامی عوام کی نظریں آستانہ مذاکرات پر مرکوز ہیں۔ امکان ہیکہ یہ مذاکرات چوٹی کانفرنس کی راہ ہموار کریں گے جو 4 اپریل سے استنبول میں تین ممالک کے درمیان مقررہے۔