آسام :کانگریس ،اے آئی یو ڈی ایف امیدوار کامیاب

ناگاؤں؍سنجر۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک دیگر نشست پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے عبدالرحیم اجمل کو جمنا مکھ نشست پر حاصل ہوئی جہاں انہوں نے کانگریس امیدوار بشیر الدین لشکر کو 22,959 ووٹوں سے شکست دی۔ صدر اے آئی یو لای ایف بدر الدین اجمل کے فرزند عبدالرحیم اجمل نے اپنی نشست برقرار رکھی۔ انہیں 62,153 ووٹس حاصل ہوئے جبکہ مسٹر لشکر کو 39.194 ووٹس حاصل ہوئے۔ حکمراں کانگریس جماعت نے لکھیم پور کی نشست کو برقرار رکھا جہاں پارٹی امیدوار راج دیب نے بی جے پی امیدوار سنجے ٹھاکر کو 9172ووٹس سے شکست دی۔ راج دیپ کو 40,090 ووٹس حاصل ہوئے جبکہ ٹھاکر کو 30,918 ووٹس ملے ۔ دوسری طرف سلچر میں بی جے پی کے دلیپ کمار پال کانگریس کے اردون دتا مجمدار سے آگے ہیں۔لکھیم پور میں 13 ستمبر کو ضمنی انتخابات راج دیپ کے والد اور موجودہ ایم ایل اے دینیش پرساد کی موت کی وجہ سے ناگزیر ہوگئے تھے۔ سلچر کانگریس ایم ایل اے شمیتا دیو اور جمنا مکھ کے اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے محمد سراج الدین اجمل کے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر ناگزیر ہوگئے تھے۔