آسام میں ۴۰؍ لاکھ باشندے شہریت سے محروم ہونے کا اندیشہ 

گوہاٹی : آسام نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے دفتر میں شہریوں کی دوسری او رآخری دوسری او ر آخری فہرست جاری کرتے ہوئے رجسٹرار نے بتایا کہ ریاست میں مجموعی طور پر ش۳؍ کروڑ ۲۹؍ لاکھ باشندوں نے شہریت کے کاغذات داخل کئے تھے ۔ جن میں سے دو کروڑ ۸۹؍ لاکھ باشندوں کے کاغذات درست پائے گئے ۔مسودہ سے چالیس لاکھ دہندگان کا نام غائب ہیں ۔واضح رہے کہ آسام میں این آر سی کا پہلا مسودہ گزشتہ سال دسمبر میں جاری کیا گیاتھا ۔

این آر سی کے ریاستی کو آرڈینٹر پرتیک ہزیلا کے مطابق حتمی مسوہ ریاست کے تمام این آر سی سیو ا کیندروں میں جاری کردیا جائے گا ۔جس کے بعد درخواست دہندگان اپنا نام فہرست میں دیکھ سکیں گے ۔ این آر سی میں ان تمام شہریوں کے نام کو شامل کیا جائے گا جو ۲۵؍ مارچ ۱۹۷۱ء سے پہلے آسام میں رہ رہے ہیں۔این آر سی کی اس فہرست کے مطابق آسام کے ۴۰؍ لاکھ باشندے اس ریاست کے شہری نہیں ہیں ۔لیکن یہ باشندے اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے اپنا جواب ستمبر کے اواخر تک داخل کرسکیں گے ۔

وزارت داخلہ نے انہیں تیقین دلایا کہ ان کی شہریت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔حکومت نے انہیں یہ بھی یقین دلایا کہ حکام جواب داخل کرنے میں ان کی مدد کریں گے ۔