آسام میں پہلے مرحلہ کی پولنگ کیلئے انتخابی مہم ختم

گوہاٹی 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے شدت کے ساتھ چلائی گئی انتخابی مہم کا آج اختتام ہوا ۔ اس مہم کے دوران قومی و ریاستی سیاسی قائدین نے عوام سے کئی وعدے کئے اور مخالفین پر الزامات عائد کئے ۔ ریاست میں پہلے مرحلہ میں 4 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں 65 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

وجئے مالیا کے طیارہ کا عنقریب ہراج
نئی دہلی ۔2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سرویس ٹیکس ڈپارٹمنٹ شراب کے بڑے تاجر وجئے مالیا کے طیارہ کو بہت جلد ہراج کردے گا تاکہ لگ بھگ 535 کروڑ روپئے کے بقایا جات وصول کئے جاسکیں، وزارت فینانس کے ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات کہی۔ سنٹرل بورڈ آف اکسائز اینڈ کسٹمس چیرمین نجیب شاہ نے پریس میٹ میں بتایا کہ مالیاکا طیارہ ان کے قبضہ میں ہے جسے ہراج کیا جائے گا۔