آسام میں لوک سبھا رائے دہی میں زبردست جوش و خروش

ڈبروگڑھ ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام کے وزیراعلیٰ سوہانندا سونوال نے جمعرات کو ضلع ڈبرو گڑھ میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مودی دوسری بار بھی وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ آسام کے پانچ پارلیمانی انتخابی حلقوں میں آج سخت سیکوریٹی دیکھی گئی ۔ تیج پور ، کالیاپور ، جورہاٹ ، ڈبرو گڑھ اور لکھیم پور میں 41 امیدواروں کے مقدر کے فیصلے کے لیے ووٹ ڈالے گئے ۔ سونوال نے کہا کہ آسام کے عوام نے بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا ۔۔