آسام میں بی جے پی رکن اسمبلی مشتبہ شہری!

گوہاٹی ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے برکھولا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے اور ان اہل و عیال کو غیرملکی شہریوں سے متعلق ٹربیونل نے نوٹس جاری کیا ہے۔ ٹربیونل نے رکن اسمبلی کو یہ نوٹس مشتبہ شہری ہونے کے شک کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ ٹربیونل نے بی جے پی لیجسلیٹر کشورناتھ ، ان کی بیوی نیلم، ان کے چار بھائیوں اور ان کے ایک دیگر رشتہ دار کو نوٹس جاری کیا ہے۔