سلچار 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسلحہ اور گولہ بارود کا زبردست ذخیرہ ضبط کرلیا گیا اور چار بی آر یو نیشنل آرمی (بی این اے ) کے عسکریت پسند آسام کے ضلع کاچار میں گرفتار کرلئے گئے ۔ ایک اطلاع ملنے پر آسام رائفلز اور آسام پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران چار اے کے 47 رائفلیں ،6 گولیا،اے کے 47 کی 122 گولیاں ،ایک 9 ایم ایم پستول دو 12 بور رائیفلس ،ایک سنگل بور رائفل ،پستول کی چار گولیا ں اور ریوالور کی گولیاں ضبط کی گئی ۔ قابل اعتراض دستاویزات ،سیل فونس ،پیان کارڈس بھی چاروں عسکریت پسندوں سے جو مبینہ طور پر بی این اے کے خود ساختہ کمانڈنٹ راجیش چرکی میزورام ،تنظیم کے معتمد ارنا جوئے ریانگ (تریپورہ )،لوئر جوئے ایانگ (میزورم) اور بیلو رام ریانگ (کاچا ) کی ہیں۔ چاروں عسکریت پسندوں کوڈھولائی پولیس چوکی کے حوالے کردیا گیا ہے تا کہ تفتیش کی جاسکے ۔ نسل پرست گروپ برو ان 21 درجہ فہرست قبیلوں میں شامل ہیں جو ریانگ میں تیار کی گئی ہے ۔ یہ قبیلہ عام طور پر تریپورہ میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ میزورام ،آسام،منی پور اور بنگلہ دیش میں بھی آباد ہے ۔