آسام : این آر سی کی دوسری لسٹ 31؍ مئی تک

عدالت کی ہدایت کے بعد اندیشوں کے دروازے بند
نئی دہلی: آسام مںے نیشنل رجسٹرا ر برائے شہریت (این آر سی) کے دوسرے مرحلہ کی اشاعت کے متعلق مقدمہ کی سماعت کر تے ہوئے سپریم کورٹ نے کئی ہدایات جا ری کی ہیں اور مر کزی اور صوبائی حکومت کے ٹال مٹول کر نے پر سرزنش کر تے ہوئے جاریہ سال کے 31؍ مئی تک دوسری اورو فائنل این آر سی لسٹ کو شائع کر نے کی ہدایت دی ۔

عدالت کی اس ہدایت کے بعد جہا ں این آر سی کی دوسری لسٹ کاری کر نے کا وقت متعین کیا گیا ہے وہیں مقدمہ میں فریق سب سے قدیم جمعےۃ العلماء ہند آسام کے ذمہ دار وں نے بھی راحت کی سانس لی ۔جمعےۃ آسام کے صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدر الدین اجمل جو بذات خود اور آسام کے جمعےۃ کے جنرل سکریٹری حافظ بشیر کو رٹ میں موجو د تھے۔

مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ جمعےۃ العلماء کے صدر مولانا سید محمود مدنی کی زیر نگرانی آسام کے مسلمانوں کے حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں اور ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔جمعےۃ العلماء کی جانب سے ماہر وکلاء کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔