آزرینکا کی پہلی مرتبہ تیانجن اوپن میں شرکت

بیجنگ۔17 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) بیلا روس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ آزرینکا تیانجن اوپن میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گی۔ شائقین ا ن کے علاوہ اکتوبر میں ہونے والے پانچویں ایڈیشن میں روس کی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ماریا شاراپوا کے کھیل سے بھی لطف اندو ز ہو سکیں گے جنہیں ویمنز سنگلز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔