محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈنیٹر المدینہ کالج آف ایجوکیشن محبوب نگر اسٹڈی سنٹر محبوب نگر کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم میں زیرتعلیم طلباء و طالبات اپنا رجسٹریشن فارم برائے داخلہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، سال دوم و سوم اور ایم اے ، سال دوم اسٹڈی سنٹر میں فیس بذریعہ D.D یا چالان داخل کرنے کی قطعی و آخری تاریخ 30 ڈسمبر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر اسٹڈی سنٹر المدینہ کالج آف ایجوکیشن سالم نگر محبوب نگر یا فون نمبر 09603666708 پر رابطہ کریں۔