بی جے پی کرن بیدی کو پارٹی میں شامل کرنے کی خواہاں
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے عہدہ کیلئے مودی کو ترجیحی امیدوار قرار دینے کے ایک دن بعد سابق آئی پی ایس عہدیدار کرن بیدی نے وضاحت کی کہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے صرف ایک آزاد شہری کی حیثیت سے مودی کی ستائش کی تھی۔
قبل ازیں ؎ بی جے پی قائد سبرامینن سوامی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ اور انا ہزارے کی قریبی رفیق کرن بیدی کو بی جے پی میں شمولیت کیلئے مدعو کیا جانا چاہئے۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی سابق آئی پی ایس آفیسر کرن بیدی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی تائید کی تھی۔ مسٹر سوامی نے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرن بیدی اور وی کے سنگھ کو بی جے پی میں شامل ہونے مدعو کرنا چاہئے۔