ممبئی۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک آزاد امیدوار جس نے 21 فروری کا بی ایم سی چناؤ لڑا ، اس نے اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اس کے معاملے کی تحقیقات کی جائے جسے وہ خود اپنے اور اپنے ارکان خاندان کی جانب سے ڈالے گئے ووٹوں کا ’’لاپتہ‘‘ ہوجانا قرار دیتا ہے۔ سریکانت شیرسٹھ نے سبربن ممبئی میں ساکیناکا میونسپل وارڈ سے انتخاب لڑا ۔ اس نے کہا ’’میں نے خود میرا ووٹ استعمال کیا اور میری فیملی والوں نے بھی کیا لیکن جب ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی تو وہ ظاہر ہوا کہ میرے ووٹوں کی تعداد زیرو ہے۔ یہ مشکوک معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں سریکانت نے کہا کہ اس کے وارڈ کے دیگر امیدوار بھی ووٹوں کی گنتی میں بدعنوانیوں کیخلاف عدالت سے رجوع ہونے پر غور کررہے ہیں۔