آمنگل /14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے آزاد امیدوار مسٹر نارائن ریڈی نے آج کلواکرتی کا منڈل ماڑگل میں پیدل دورہ کرکے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ماڑگل منڈل کے عوام سے ملاقات کے دوران نارائن ریڈی کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوتے دیکھی گئی ۔ بعد ازاں ماڑگل میں انتخابی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے نارائن ریڈی نے بتایا کہ ایک مرتبہ موقع دئے تو 5 سال میں ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے اس حلقہ کو ترقی یافتہ حلقہ میں تبدیل کریں گے ۔ بے بنیاد پروپگنڈہ کرکے ان کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ عوام کی تائید سے دس ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ کامیابی کے بعد حلقہ اسمبلی کلواکرتی کو ایک ترقی یافتہ علاقے میں تبدیل کرتے ہوئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح دوں گا، جیسے صاف پینے کا پانی ، پکی سڑکیں بنانے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر محمد ساجد ، وینکٹیش اور ماڑگل منڈل کے معزز شخصیات موجود تھے ۔