نظام آباد:یکم؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے عہدہ کے حصول کیلئے کانگریس اور ٹی آرایس کے درمیان زبردست رسہ کشی چل رہی ہے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 50 ڈویژنوں میں کانگریس کو 16 ، مجلس کو 16 ، ٹی آرایس کو 10، بی جے پی کو 6 اور دو آزاد کو کامیابی حاصل ہوئی ہے کانگریس اور بی جے پی ، ٹی آرایس اپنے کارپوریٹرس کو انتخابی اعلامیہ کے جاری کے ساتھ ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیاہے اوردونوں جماعتیں مئیر کے عہدہ کیلئے توڑ جوڑ کی سیاست میں مصروف نظر آرہے ہیں اور کانگریس اور ٹی آرایس دونوں کی تعداد مساوی ہونے کا دعویٰ پیش کررہے ہیں اور آزاد امیدواروں کے ووٹ اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں۔ ٹی آرایس کی تعداد27 ہونے کا دعویٰ کررہی ہے تو کانگریس بھی اپنی تعداد 26 ہونے کا دعویٰ پیش کررہی ہے اور دو باغی امیدوار ان کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کررہے ہیں اور مئیر پر قبضہ برقرار رکھنے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے 16 کی تعداد ہے ڈی سرینواس ، ڈی راجیشورایم ایل سیز کے ووٹ کے علاوہ بی جے پی ان کی تائید کرنے کا اعلان کررہے ہیں جبکہ تلگودیشم کے ایم ایل سیزوی جی گوڑ ارکلہ نرساریڈی اپنے ووٹ کے استعمال کے بارے میں ابھی کوئی واضح نہیں کیا ہے کانگریس کی جانب سے ڈویژن نمبر 47 کی کارپوریٹر کاپرتی سجاتا کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ٹی آرایس نے ڈویژن نمبر 49 کی ویشالنی ریڈی، ڈویژن نمبر 7 کی سدم لکشمی مئیر کے عہدہ کے دعویدار ہے۔