آزادی کے ‘پائیک بغاوت ’پر ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کریں گے مودی

نئی دہلی-وزیر اعظم نریندر مودی برطانوی راج میں پہلی جنگ آزادی سے بھی قبل آزادی کی چنگاری بھڑکانے والے ‘پائیک بغاوت ’ کے 200 سال پورے ہونے کے موقع پر آئندہ پیر کو اڑیسہ میں یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے ۔

وزیر اعظم 1817 کے اس بغاوت کی یاد میں اتکل یونیورسٹی میں ایک فیکلٹی قائم کریں گے جس میں جمع رقم کروڑ روپے ہوگی۔

اسی دن وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بھونیشور کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے ۔

مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی آئندہ 24 دسمبر کو اڑیسہ کے ایک دن کے دورے پر جائیں گے اور 1450 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ مجاہد آزادی بخشی جگ بندھو کی قیادت میں 1817 میں کھردا میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف آزادی کی پہلی چنگاری بھڑکی تھی۔اڑیسہ میں اس بغاوت کو آزادی کی پہلی جنگ آزادی کا درجہ دیا جاتا ہے ۔

پائیک برادری نے بھگوان جگناتھ کو اوڑیا اتحاد کی علامت مان کربخشی جگ بندھو کی قیادت میں 1817 میں اس بغاوت کا آغازکیا تھا۔