آر کے کالج آف انجینئرنگ میں نمائش

بودھن 22 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آر کے کالج آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی منعقدہ دو روزہ
Techno Triumph- 2014کا کل رات اختتام عمل میں آیا۔ نئے اور عصری تجربات پر مبنی طلبہ کی جانب سے تیار کئے گئے جدید ایجادات کا مشاہدہ کرنے دیگر کالجس و مدارس کے طلبہ کی کثیر تعداد نے کالج کے وسیع میدان میں منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔ پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر محمد حفیظ الدین کی راست نگرانی میں منعقد اس دسویں Techno Triump – 2014میں حیدرآباد نظام آباد کریم نگر کے شہر جگتیال کے انجینئرنگ کالجس و میزبان کالج کے جملہ 210 منتخب طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 20 ٹیمیں تیار کی گئی اور انہیں تین علحدہ حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک عملی مظاہرہ اور دوسری ٹیم کو پوسٹرس کے ذریعہ اپنی جدید دریافت پیش کرنے اور تیسری ٹیم کو تحریری طور پر اپنی معلومات پیش کرنے کا موقع دیا گیا عملی مظاہرہ کیلئے میزبان آر کے کالج کے طلبہ کی جانب سے تیار کئے گئے اسپرین دوا تیار کرنے کے کم خرچہ کے پراجکٹ جس کو سیول اور میکایکل برانچ کے طلبہ عبدالسلام سیف سلیم نے تیار کیا اور اسی کالج کے سید ذیشان محمد زبیر راہول نے بغیر چین کی موٹر سیکل تیار کر کے نمائش کیلئے پیش کیا

اور سویل برانچ کے طلبہ نے زلزلوں سے محفوظ رہنے کیلئے ایک جدید طرز کی ہمہ منزلہ عمارت کا نمونہ تیار کیا اور اپنی موٹر وہیکل کی حفاظت کیلئے ایک چیپ میکانیکل و الیکٹریکل انجینرئنگ کے شعبہ کے طلبہ نے تیار کیا۔ طلبہ نے بتایا کہ اگر کسی نا معلوم فرد اپنی موٹر سیکل بلا اجازت لیکر چلاگیا تو ان کی اسی جدید ایجاد کی مدد سے موٹر سیکل کا مقام اگر وہ دوران سفر ہوتو اس کی رفتار معلوم کرسکتے ہیں اس ٹیکنو ٹرٹمپ 2014 میں سیول مکانیکل ای ٹی CSC آٹو موبائیل کے طلبہ نے اپنی ایجادات و معلومات مشاہدہ کیلئے پیش کی اس معلوماتی نمائش کا مشاہدہ کرنے اور بہترین و دلچسپ ایجادات پیش کرنے والوں کو مہمان خصوصی JNTU HYDکے ڈاکٹر لکشمن راو اور دکن کالج آف انجینئرنگ کے ڈاکٹر ایم اے ملک اور چیر مین کالج ہذا جناب محمد محی الدین کھٹالہ کے ہاتھوں سے انعامات و توسیفی نامہ حوالے کئے گئے اس پروگرام کی کالج ہذا کے لکچررس عبدالسلیم، امتیاز خان، محمد صلاح الدین، عتیق احمد ڈاکٹر صبیحہ، امبیکا، محمد جاوید نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا پروگرام کے کنوینر وائس پرنسپل ڈاکٹر وینکٹ راو تھے۔