بودھن۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر کے کالج آف انجیئنرنگ و ٹکنالوجی بودھن میں آج دو روزہ ٹکنو تھرمپ 2015 کا مہمان خصوصی شیام پرساد لعل آر ڈی او بودھن نے رسم افتتاح انجام دیا اور شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی جانب سے تیار کئے گئے ایجادات کا مشاہدہ کیا۔ قبل ازیں ڈائرکٹر کالج ہذا ڈاکٹر محمد حفیظ الدین نے آر ڈی او بودھن کا خیرمقدم کیا اور مہمان خصوصی کو اس ٹکنو تھرمپ سال 2015 کے تعلق سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کالج ہذا میں منعقدہ 12واں قومی سطح کا پروگرام ہے اس میں مختلف کالجس کے طلبہ نے حصہ لیتے ہوئے یہاں تقریباً 40 عدد ایجادات عوامی مشاہدہ کے لئے پیش کئے۔ ان نئے ایجادات کا مشاہدہ کرنے بودھن شہر و اطراف واکناف میں موجود تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی کثیر تعداد نے آر کے کالج پہنچ کر مشاہدہ کیا۔ اس پروگرام کو ترتیب دینے وائس پرنسپل وینکٹ راو، ایچ او ڈی سیول محمد سلیم کے علاوہ صلاح الدین ، مظہر علی، علاء الدین، امتیاز، ارشد شریف، تبریز علی، عتیق احمد، جاوید عاصم و دیگر لکچررس و سال اول و دوم کے طلبہ نے حصہ لیا۔