کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح اور خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے RDP 14.1” برانڈ لیاب ٹیاپ اور تھن بک کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ لیاب ٹیاب اور تھن بک گاہکوں کو بالترتیب 9999 روپئے اور 7499 روپئے میں دستیاب ہے ۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے بانی و ایم ڈی آر ڈی پی ورک اسٹیشن وکرم ریڈلا پلی کی لیاب ٹیاب برانڈ کو روشناس کرانے میں کاوشوں کی ستائش کی ۔ اس لیاب ٹیاب تھن بک کا ریاستی وزیر کے ہاتھوں یہاں حیدرآباد میں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کوئی بھی ٹکنالوجی جو کہ فائدہ مند نہ ہو اور اس سے کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ہو تو اس سے کیا حاصل ، ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا لیاب ٹیاب تھن بک واجبی دام میں دستیاب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غیر معیاری ہیں بلکہ یہ عالمی معیار پر پورے اترتے ہیں ۔ جیش رنجن سکریٹری آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس نے آر ڈی پی ورکر اسٹیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ڈیجیٹل انڈیا ڈیجیٹل تلنگانہ کا مقصد اس وقت تک ادھورا ہے جب تک کہ اس طرح کے آلات ہر گھر تک نہ پہنچے ۔ وکرم ریڈا پالے نے کہا ہندوستان میں 38 فیصد آبادی کے دسترس سے مہنگے ڈیوائس کی خریداری باہر ہے ۔ آنند راما مورتی ڈائرکٹر کنزمپشن سیلس پریہ درشنی مہاپاترا جنرل منیجر کنزیومر چینل مائیکرو سافٹ انڈیا نے بھی خطاب کیا ۔۔