محبوب نگر ۔24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے پیش کردہ روڈ سیفٹی بل کے خلاف آر ٹی سی ٹی یو ، ین یم یو یس ڈبلیو ایف مزدور یونین نے مستقر محبوب نگر کے بس ڈپو پر دھرنا منظم کیا اورمرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بل پر نظرثانی کی جائے کیونکہ اس سے آر ٹی سی کو شدید نقصان کا خطرہ ہے ۔ بل کی منظوری سے آر ٹی سی مزدور ہی نہیں بلکہ خانگی موٹر گاڑیوں کے مالکین کو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ دھرنا میں مذکورہ بالا تنظیموں کے قائدین اے ایس گوڑ ، سائی ریڈی ، بھاسکر ، سرینواسلو ، نرنجن و دیگر موجود تھے ۔