آر ٹی سی کی کئی اقکیمات کا آغاز

کورٹلہ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پرشوتم آر ٹی سی ای ڈی نے منگل کے دن کورٹلہ ڈپو کے ساتھ کورٹلہ بس اسٹانڈ اور بس اسٹانڈ کے احاطہ میں موجود دکانات کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتیہوئے کہا کہ ماہ جون سے کریم نگر شہر میں سٹی بسوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسافروں کو سہولتوں کیلئے مناسب خدمات پہنچانے کیلئے آر ٹی سی میں کئی اسکیمات شروع کی جارہی ہیں ۔ کریم نگر شہر میں عوام کی ضرورتوں اور ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی بس چلاتے ہوئے خصوصی بس ڈپو قائم کیا جائے گا اور اس طرح کورٹلہ ڈپو میں قدیم بس کی جگہ چھ نئی سوپر ایکسپریس ‘لکژری ایک بس اور آرڈینری ایک بس رکھیں گی ۔ اس موقع پر آر ایم ایم شیکھر ‘ ڈپٹی سی آئی ایم مسٹر مدھو سدن ‘ کورٹلہ ڈپو منیجر ملیشم موجود تھے ۔