نارائن پیٹ /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کی آر ٹی سی کالونی میں 8 سال بعد بھی بلدیہ پانی کی سربراہی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ مکین پینے کے پانی کو بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ آر ٹی سی کالونی کے افراد کی جناب عابد حسین کمشنر بلدیہ کے دورہ آر ٹی سی کالونی کے موقع پر عوام نے شکایت کی ۔ محلہ کے افراد نے بتایا کہ اس محلہ کے مکین گذشتہ 8 سال سے بلدیہ کو ٹیکس ادا کر رہے مگر بلدیہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں یکسر ناکام ہوگئی ہے ۔ کالونی والوں کی جانب سے اپنے ذاتی خرچ پر پانی کے پائپ لائین بچھائی گئی ہے ۔ مگر اس پائپ لائین میں پانی نہیں چھوڑا جارہا ہے ۔ صحت و صفائی کے انتظامات پر بھی توجہ دلائی گئی ۔ عابد حسین کمشنر بلدیہ کے ہمراہ پی ونود کونسلر بلدیہ اور بلدی عملہ بھی اس دورہ میں شامل تھے ۔ عابد حسین کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ عنقریب حکومت کی جانب سے 10 ٹی ایم سی گرڈ واٹر شہر کیلئے سربراہ کیا جانے والا ہے ۔ جس کے بعد شہر کو پانی کی قلت نہںے رہے گی ۔ انہوں نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مسلسل دو دن تک اس محلہ میں سوچھ بھارت پروگرام کو روبہ عمل لایا جائے ۔ سڑک کے دونوں جانب موجود خاردار ج ھاڑوں کو صاف کیا جائے ۔ کمشنر بلدیہ نے تیقن دیا کہ وہ روزانہ ٹینکروں کے ذریعہ اپنی کی سربراہی عمل میں لائیں گے ۔ کمشنر بلدیہ سے نمائندگی کرنے والوں میں عبدالروف بالراج ، ملیش ، بھانو وغیرہ شامل تھے۔ جناب عبادلروف اور بالراج نے کہا کہ مزید برقی کھمبوں کی تنصیب عمل میں لائی جائے تاکہ رات کے اوقات میں پائے جانے والی تاریکی کو مزید بلبلوں کی روشنی کے ذریعہ روشن کیا جاسکے ۔ عابد حسین کمشنر بلدیہ نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ کچرے کو اِدھر اُدھر نہ پھینکیس بلکہ کچرے کی نکاسی کے جو مراکز قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بھینکا جائے تو نکاسی کی سہولت حاصل رہے گی ۔