آر ٹی سی چیک پوسٹ پر دھاوا

نظام آباد:17؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے کل رات مدنور منڈل کے سلابت پور میں واقع آرٹی اے چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے غیر مجاز طریقہ سے وصول کردہ 34,160 روپئے برآمد کیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائوکی قیادت میں اے سی بی کے عہدیداروں نے کل رات 10:30 بجے صبح 7 بجے تک چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے تحقیقات کو جاری رکھا کل رات اے ایم وی آئی ویرا سوامی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو رائو اچانک دھاوا کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تنقیح کرنے پر پتہ چلا کے یہاں پر غیر مجاز طریقہ سے ٹرانسپورٹ کے عہدیدار دو افراد تعینات کرتے ہوئے سرحد سے گذرنے والی گاڑیوں سے روپئے وصول کررہے تھے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے غیر مجاز طورپر تعینات کردہ راملو نامی شخص کے پاس 20 ہزار روپئے اورسائیلو نامی کے پاس چند روپئے تھے سائیلو محکمہ اے سی بی کے عہدیداروں کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلی اس کا پیچھا کرنے کے باوجود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چیک پوسٹ پر موجودہ14 ہزار سے زائد رقم کو برآمد کیا۔ جملہ 34,160 روپئے برآمد کیا۔ چیک پوسٹ میں ریکارڈاور فائل کے بارے میں دریافت کرنے پر پتہ چلا کے انچارج عہدیدار ایس ایم ریڈی کے پاس ریکارڈ اور فائل ہے اور یہ حیدرآباد میں رہتے ہیں اور حیدرآباد سے یہاں کا کاروبارچلاتے ہیں اے سی بی نے صبح 7 بجے تک اپنی تحقیقات کو جاری رکھا اور اس کی تفصیلی رپورٹ حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اے سی بی نے ایک سال قبل بھی آرٹی اے چیک پوسٹوں پر دھاوے کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی تھی لیکن عہدیداروںکے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔