سرپورٹاؤن۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے 6مئی سے غیر معینہ ہڑتال کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ مقامی آصف آباد ڈپو کے تمام آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے 6مئی سے ہڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آر ٹی سی ڈپو آصف آباد کو لگ بھگ روزانہ 9لاکھ روپیوں کے نقصانات ہونے کی اطلاعات ہے ۔ اس طرح سے 6اور 7 مئی دو روز مکمل تمام آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے بسیس بند رہنے پر 18لاکھ کے نقصانات ہوئے ہیں اور آر ٹی سی ملازمین کے تمام مطالبات اور مسائل کی یکسوئی ہونے تک ہڑتال کو جاری رکھنے کا آر ٹی سی ملازمین یونین قائدین نے عز ظاہر کیا اور دوسری طرف عوام کو آر ٹی سی بسوں کی ہڑتال کے دوران بند رہنے کی وجہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کو جانے والے مسافرین کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں اور آر ٹی سی بسوں کی ہڑتال کے دوران مکمل طور پر بند رہنے پر خانگی گاڑیاں یعنی پاسنجر آٹوؤں اور جیب ٹیکسی والوں کا بول بالا ہے اور کرایہ کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو ایک مقام سے دوسرے مقام کو جانے کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔