آر ٹی سی بس کے خلاف ٹریفک پولیس کا جرمانہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کوکٹ پلی کے علاقہ میں ٹریفک پولیس نے آر ٹی سی بس کو ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کردیا ۔ پولیس کے مطابق اپل ڈپو کی میٹرو بس جو لنگم پلی تا اپل جارہی تھی ۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی چوراہے پر جرمانہ کا شکار ہوگئی ۔ اس بس کے ڈرائیور ستیش نے ٹریفک سنگل کو نظر انداز کردیا ۔ جس پر ٹریفک پولیس نے ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کردیا ۔۔