حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ علاقہ میں ایک چوکیدار نے بس میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی بس جو ناکارہ ہوگئی تھی اور اسکراپ کے کارخانہ کو منتقل کی گئی تھی ۔ چوکیدار 50 سالہ ویدناتھ نے اس بس میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویدناتھ نیو دھوبی گھاٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو بہادرپورہ علاقہ میں واقع ایک دال کی مل میں چوکیداری کرتا تھا ۔