حیدرآباد ۔ /23 ستمبر (سیاست نیوز) اپل ڈپو کی آر ٹی سی بس میں ایک شخص فوت ہوگیا، یہ مسافر آج دوپہر بس کی پچھلی نشست پر مردہ پایا گیا۔ آر ٹی سی حکام نے اپل پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ کر اس شخص کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور یہ مقدمہ درج کرلیا ۔