شاہ آباد۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ سنٹرل بس اسٹانڈ میں تقریباً ایک لاکھ روپئے مالیتی اشیاء والے بیاگ کا سرقہ ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ ریاست آسام کے تگاوی میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے برسر کار جیون بسوا راج کا ایک لاکھ روپئے مالیتی اشیاء والے بیاگ کا سرقہ ہوا ہے۔ آسام سے حیدرآباد پولیس اکیڈیمی جاکر وہ دوست سے ملاقات کرکے داونگیرہ جانے کی غرض سے گلبرگہ پہنچے۔ جیون بسوا راج سنٹرل بس اسٹانڈ میں سلیپر کوچ بس میں بیاگ رکھ کر کوئی دوسرا سامان لینے کی غرض سے نیچے اترے تھے، اسی دوران سارقین بیاگ لے کر فرار ہوگئے۔ مسروقہ بیاگ میں لیا پ ٹاپ، آئی اور دیگر سامان موجود تھا۔جیون بسواراج نے اس سے متعلق اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔