حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز)عنبر پیٹ 6 نمبر بس اسٹاپ پر پیش آئے ایک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایس راجیشو راو جو پیشہ سے میستری ہے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بس اسٹاپ پر کھڑا ہوا تھا کہ اچانک ایک آر ٹی سی بس نے انہیں روند دیا ۔ اس حادثہ میں راجیشور راو برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔
عنبر پیٹ پولیس نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے اور اس سلسلہ میں آر ٹی سی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔