آر ٹی سی بس حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سنجیوا ریڈی نگر کے علاقہ میں ایک بے قابو آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ نظیر الدین جو نامپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ایس آر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ وہ اپنے آٹو کی مرمت کے بعد واپس ہورہا تھا کہ آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دے دی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ نظیر الدین شمس آباد کے علاقہ میں آٹو چلایا کرتا تھا اور آٹو مرمت کیلئے آیا ہوا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔