شمس آباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) رنگاریڈی آر ٹی اے عہدیداروں نے گگن پہاڑ اور کشن گوڑہ پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی دونوں مقامات پر 28 بسوں کے ڈرائیوروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور دو بسوں کو ضبط کرلیا ۔ کشن گوڑہ میں SRE ٹراویلس بس میں کرناٹک سے حیدرآباد کو گٹکھا منتقل کیا جارہا ہے ۔ گٹکھے کے 10 بیاگس کو ضبط کرتے ہوئے SRE ٹراویلس بس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ہوٹل اور لاجس مہربند ، جسم فروشی کے خلاف کارروائی
حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) جسم فروشی اور انسانی سوداگری کے خلاف سخت اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے یادادری زون میں چند مکانات اور ہوٹلس اور لاجوں کو مہربند کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس سلسلہ میں یادگیری نامی ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا اور سخت پیغام دیتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار کرنے والوں کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ پولیس نے کہا کہ جسم فروشی کیلئے مکانات اور مقامات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔