حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) خیریت آباد آر ٹی اے آفس میں آج شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں کا ایک ایجنٹ دوسری منزل سے نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ محمد شکیل ساکن مقطعہ جو پیشہ سے آر ٹی اے ایجنٹ ہے ہر دن آفس میں کام کے سلسلے میں آیا کرتا تھا لیکن آج شام اچانک دوسری منزل سے گر پڑا ۔ اس واقعہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے سبب اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور باور کیا جاتا ہے کہ شکیل کو دوروں کی شکایت بھی ہے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔