آر ٹی ای کے تحت مفت داخلہ لینے کی اپیل

ہمناآباد میں رکن بلدیہ سید یاسین علی کا صحافتی بیان
ہمناآباد /18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن بلدیہ سید یا سین علی نے اپنے صحا فتی بیان میں ہمناآباد کی اقلیتوں سے اس بات کی اپیل کی کے وہ اپنے بچوں کو مفت اور لازمی قانون 2009؁ء کے تحت تعلیمی سال 2015-16کے لئے پری پرائمری اور اوّل جماعتوں کے لئے آن لائن داخلہ جات کا سلسلہ عمل میں آرہا ہے ،18؍ جنوری 2015؁ء سے 19فروری 2015؁ء تک مدرسے کی ابتدائی جماعت پری پرائمری یا اوّل جماعت میں آن لائن (انٹرنیٹ ) کے ذریعہ درخواستیں داخل کر سکتے ہیں ۔ اگر کسی وجہہ سے آن لائن سہولیت دستیاب نہ ہو تو آف لائن درخواست کی کاپی متعلقہ اسکول یا بلاک ایجوکیشن آفس میں جمع بھی کی جاسکتی ہے۔مفت داخلوں کی سہولیت ، غریب ، نادار، پسماندہ ، خطِ غربت سے نچلی سطح کے اپاہیج ، ایچ ۔آئی ۔وی۔میں مبتلاء بچّے ، مزدوروں کے بچّے ، ایس سی ؍ایس ٹی ، کیٹیگری ون ، پسماندہ اور پچھڑے طبقات کے افراد کے لئے دی گئی ہے ۔درخواست فارم کے ساتھ متعلقہ افسران سے تصدیق شدہ اسناد منسلک کرنا لازمی ہے۔درخواست فارم میں بچّہ اپنے قریب کے پانچ مدارس کا انتخاب کرسکتا ہے ۔خیال رہے کہ کسی غیر منظور شدہ اسکول کا انتخاب نہ کریں اور اس کے لئے احتیاط برتیں ۔ تعلقہ کے تمام غیر امدادی مدارس میں 25%فیصد کے لحاظ سے مخلوعہ نشستیں بلاک ایجوکیشن آفیس میں 17؍جنوری کو آویزاں کردی جائینگی ۔اقلیتی تعلیمی ادارے اس اسکیم کے تحت نہیں آتے ہیں۔ عوامی قائدین اور علماء دین سے اِ س مہم کی واضح تشہیر کی اپیل کی گئی ہے ۔ اِسی طرح اہل طلباء کی فہرست 26؍ فروری 2015؁ء کو آویزاں کی جائے گی اور 2؍ مارچ 2015؁ ء عوام کی جانب سے اعتراضات داخل کئے جا سکتے ہیں ۔20؍ مارچ 2015؁ء سے منتخب طلباء کے لئے داخلے متعلقہ مدارس میں لئے جا سکتے ہیں۔داخلہ لینے کے لئیے ان چیزوں کا ہونا لازمی ہے اوردرخواست فارم کے ساتھ متعلقہ افسران سے تصدیق شدہ مندرجہ ذیل اسناد منسلک کرنا لازمی ہے برتھ سرٹیفیکیٹ ،کاسٹ اور انکم سرٹیفیکٹ ،ریسڈینشیل پروف(رہایشی سرٹیفیکیٹ)،اولیانِ طلباء (ماں باپ کا ووٹر شناختی کارڈ)، بچّے کے دو (2)عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔مزید تفصیلات کے لئیے رکن بلدیہ سید یاسین علی 9739397561سے ربط پیدا کریں۔