آر سی اے کو عدالت کے فیصلہ کا انتظار

جئے پور۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) معطل شدہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن (آر سی اے) کا تمام تر انحصار 8 ستمبر کو اے ڈی جے عدالت کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے پر ہے کیونکہ اسے امید ہیکہ 8 ستمبر کو سنایا جانے والے فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جس کے بعد بی سی سی آئی سی چل رہی رسہ کشی میں آر سی اے کے کھلاڑیوں کو آئندہ سیزن گھریلو کرکٹ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔ آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کے آر سی اے صدر بننے کے بعد بی سی سی آئی نے راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن پر ہی پابندی لگاتے ہوئے اسے آئندہ سیزن کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ٹورنمنٹ میں شرکت سے محروم کردیا ہے۔