آر جے ڈی کے جلسہ عام میں سی پی آئی کی شرکت

نئی دہلی ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ جلسہ عام میں جس کا انتظام پٹنہ میں 27 اگست کو آر جے ڈی کررہی ہے، شرکت کرے گی۔ بائیں بازو کی پارٹی کے قومی سکریٹری ٹی راجہ نے کہا کہ ان کی پارٹی پٹنہ کے جلسہ میں عام میں شرکت کرے گی کیونکہ یہ فسطائی طاقتوں کے خلاف جلسہ عام ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس ناقص حکمرانی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک اور موقع ہے جبکہ سیکولر جمہوری طاقتیں متحد ہوسکتی ہیں اور عوام سے کہہ سکتی ہیں کہ ان طاقتوں کی مزاحمت کی ضرورت ہے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ وہ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی جلسہ میں شرکت کریں گے۔