آر ایل ایس پی کے منحرف ارکان اسمبلی وکونسل کی نتیش کمار سے ملاقات

پٹنہ 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لو ک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی ) کو چھوڑ کر حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) میں شامل ہوئے اسمبلی کے اراکین نے آج بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ۔دارالحکومت پٹنہ کے ایک انے مارگ واقع وزیراعلیٰ رہائش پر پہنچ کر رکن اسمبلی للن پاسوان ، سدھانشو شیکھر اور رکن کونسل سنجیو شیام سنگھ نے جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار سے ملاقات کر کے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس دوران مسٹر کمار نے سبھی کو جے ڈی یو کے علامتی نشان والاکپڑا پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر بہار کے وزیر توانائی بجیندر پرساد یادو ، پارلیمانی امور کے وزیر شرون کما ر ، ایم پی آر سی پی سنگھ ، رکن اسمبلی شیام رجک ، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندجی موجود تھے ۔