آر ایس برادرس امیر پیٹ کی سلور جوبلی تقریب

حیدرآباد۔10ستمبر(سیاست نیوز) آر ایس برادرس امیرپیٹ کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف تلگوایکٹرس ایشا چائولہ نے آر ایس بردار انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور آر ایس برادرس کے کامیاب پچیس سالوں کو آر ایس برادرس گاہکوں کے بھروسہ کا نتیجہ قراردیا۔ اس سے قبل انہوں نے لکی ڈرا اسکیم کا بھی افتتاح کیا اور مابعد کیک کاٹ کر آر ایس بردارس امیر پیٹ کی پچیس ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر آر ایس بردارس کے مالکان اور منتظمین بھی موجود تھے۔ایشاچائولہ نے کہاکہ آر ایس برادرس کے کامیاب پچیس سالوں میں شوروم کے گاہکوں کا اہم رول رہا ہے اس لئے آر ایس برادرس امیرپیٹ کی جانب سے گاہکوں کے لئے سلور جوبلی انعامات کا بھی اعلان کیاجارہاہے انھوں نے آر ایس برادرس امیرپیٹ کی پیشکش سے استفادہ کرنے کی گاہکوں سے اپیل کی ۔واضح رہے کہ 1990میں آر ایس برادرس امیر پیٹ کا افتتاح عمل میں آیا تھا جس کے بعد شہر حیدرآباد میںاس کے گیارہ برانچس قائم کئے گئے۔ کوٹھی‘ عابڈس‘ دلسکھ نگر‘امیرپیٹ‘ پیٹنی سنٹر‘ کوکٹ پلی‘ چندا نگر ‘ اے ایس رائو نگر اور آندھرا میںوجئے واڑہ ہے جہاں پر آر ایس برادرس کی ایک سے زائد مقامی گاہکوںکے لئے منفر د انداز ‘ اقسام اور ڈیزائن کے کپڑے فراہم کرنے کا کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔اس بار آر ایس برادرس امیرپیٹ کی جانب سے سلور جوبلی سال منایا جارہا ہے جس میں گاہکوں کے لئے لکی ڈرا کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں پانچ کاریں ‘ 25 ٹووہیلرس ‘ 25گولڈ نکلس‘25واشنگ مشین ‘ 25 ریفریجریٹرس ‘ 25 اے سیز ‘ 25 ٹیلی ویثرن ‘ 25 ٹیابس ‘ کے علاوہ کئی اور انعامات بھی شامل ہیں۔