آر ایس ایس ۔ بی جے پی کیڈرس نے اپنا اگزٹ پول تیار کرلیا

نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان ہونے والا ہے وہیں اگر انتخابی مہمات کا ایک بار پھر تذکرہ کیا جائے تو ذرا عجیب سا محسوس ہوگا لیکن آر ایس ایس نے جس انداز میں مہمات میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا وہ بھی منفرد ہے۔ ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے نت نئے طریقے آزمائے گئے اور یہ دعوے بھی کئے گئے کہ ہر 10 ووٹوں میں سے 6 ووٹس بی جے پی کو جائیں گے اور ووٹرس سے یہ کہا جاتا رہا ہیکہ وہ نریندر مودی کو ووٹ دیں۔

یہی نہیں بلکہ آر ایس ایس ۔ بی جے پی کیڈرس نے خود اپنا اگزٹ پول بھی تیار کیا جس کے بعد Rediff.com نے کچھ اہم اعداد و شمار بھی پیش کئے تاکہ عوام اس رپورٹ کا مطالعہ کرسکیں جس کے مطابق بی جے پی کو جملہ 226 نشستیں حاصل ہوں گی۔ درج ذیل فہرست میں جن ریاستوں کا نام نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہیکہ بی جے پی کو وہاں سے کامیابی کی کوئی امید نہیں۔ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کے اندازے کے مطابق ٹی ڈی پی کو 8، شیوسینا کو 10 تا 12 اور اکالی دل کو 5 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

مذکورہ سروے بی جے پی ۔ آر ایس ایس ورکرس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات (فیڈ بیک) کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جس نے مودی کو اتنا پراعتماد کردیا ہیکہ وہ گجرات کے گاندھی نگر سے اپنا سازوسامان پیک کرنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ وزارت اعلیٰ کی گدی چھوڑ کر وزارت عظمیٰ کی گدی پر براجمان ہوجائیں جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہیکہ مودی منگل کے روز گاندھی نگر آئے تھے اور اپنے ساتھیوں اور اسٹاف کے ساتھ ایک الوداعی ’’فوٹوسیشن‘‘ میں بھی حصہ لیا۔ سروے کی فہرست اس طرح ہے۔