آر ایس ایس کے ساتھ کام کرنے کی خبر مخص افواہ

پرنب مکھرجی فاونڈیشن نے آر ایس ایس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خبروں کو مستر دکردیا
نئی دہلی۔ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے ان خبروں کو مسترد کردیاہے کہ ان کی تنظیم‘ پرنب مکھرجی فاونڈیشن ‘ ہریانہ میں آر ایس ایس کے ساتھ مل کر کوئی کام کرنے جارہی ہے۔

اسے لے کرپرنب مکھرجی کے دفتر نے ایک بیان جاری کیاہے۔ پرنب مکھرجی فاونڈیشن وضاحت کی کہ نہ ااسی طرح کا کوئی قدم اٹھانے کا اردہ ہے۔ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے پرنب مکھرجی فاونڈیشن کے آر ایس ایس کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خبروں کو مسترد کردیاہے۔

پرنب مکھرجی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق میڈیا میں ایسی باتیں پھیلائی جارہی تھیں کہ پرنب مکھرجی فاونڈیشن آر ایس ایس کے ساتھ مل کر ہریانہ میں کام کرسکتی ہے۔

دفتر کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق نہ ہی مکھرجی فاونڈیشن کا کسی کے ساتھ کوئی تعاون ہے اور ہی اس طرح کا کوئی اقدام اٹھانے کا ارادہ ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ ہریانہ میں اسمارٹ گرام پراجکٹ جولائی2016سے شروع ہوا ہے اس وقت پرنب مکھرجی نے بعض دیہاتو ں کو ترقی امور انجام دینے کے لئے صدر کے طور پر اپنے اختیار میں لیاتھا۔

جو کچھ بھی ترقیاتی کام مذکورہ دیہاتوں میں انجام دئے گئے ہیں وہ پرنب مکھرجی کے صدر جمہوریہ ہند رہنے کے دوران طئے کئے گئے تھے اور مذکورہ دیہاتوں کو بطورصدرپرنب مکھرجی نے گودلیاتھا۔