آر ایس ایس کے تین روزہ قومی اجلاس کا حیدرآباد میں انعقاد

سالانہ  قومی کونسل کے تین روزہ اجلاس کے دوران اتوار کے روزآر ایس ایس کی اعلی قیادتیں اور ذیلی تنظیموں کے سربراہان حیدرآباد میں جمع ہونگے اور اس اجلا س میں ملک کو درپیش مسائل کے متعلق سنگ پریوار کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے گھٹکیسر میں واقع انوجی گوڑہ کے سری ودیا وہار ہائی اسکول میں 23اکٹوبر سے اجلاس کا آغاز ہوگاجس کی نگرانی آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت ‘ اور نائب سریش بھیاجی جوشی کریں گے۔

سنگ کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے کہ اس اجلاس میں آ رایس ایس کے قد آور لیڈرس اور نیشنل ایکزیکیٹو کے علاوہ سنگ پریوار کی ذیلی تنظیمیں بھارتیہ کسن سنگ جوکسانوں کے لئے کام کرتی ہے‘ وانواسی کلیان اشرم جو قبائیلوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے اور اکھیل بھارتیہ ویدیارتی پریشد کوطلبہ کی تنظیم ہے اور بھارتیہ مزدور سنگ جو ایک بڑی ٹریڈ یونین ہے کہ سربراہان کو اس اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کرنے کافیصلہ لیاگیاہے۔

بی جے پی او روی ایچ پی کے اہم قائدین ‘ سادھو اور سنت بھی اس اجلاس میں شریک ہونگے۔ودیا بھارتی ‘ وجنا بھارتی‘ کریدا بھارتی‘ سیوا بھارتی‘سنسکرات بھارتی‘ سمسکار بھارتی‘ لگہو ادیوگ بھارتی کے علاوہ راشٹرایہ سیویکا سمیتی‘ سودیش جاگرن منچ‘ دین دیال سمسودھان سمستھا‘ بھارت وکاس پریشد‘ دھرما جاگرن بھی اجلاس کاحصہ رہے گا۔

آر ایس ایس لیڈر کے مطابق مجوزہ اجلاس میں ریاستی سطح پر آر ایس ایس کی کارکردگی پرمشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ قومی مسائل پر اجلاس میں تبصرہ کرتے ہوئے ضروری قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔