’’گاندھی جی نے بھی آر ایس ایس ہیڈکوارٹرس کا دورہ کیا تھا ‘‘: وینکیا نائیڈو
نئی دہلی۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو آر ایس ایس کے ساتھ اپنے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم شخص احترام، نظم و ضبط، خود انحصار، سماجی بھلائی، سماج کے تئیں بھلائی کی سوچ، سماجی تحریک اور مخلص خدمات کے جذبات کو ابھارتی ہے۔ ناناجی میموریل لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آر ایس ایس سے میرا تعلق ہے۔ میں اس بات کا تیقن دیتا ہوں کہ آر ایس ایس شخص احترام خود انحصاری، سماجی بھلائی، سماجی بھلائی بے لوث خدمات سے متعلق ہے‘‘۔ یاد رہے کہ سابق صدر پرنب مکرجی کے سنگھ پریوار کی ایک تقریب میں شرکت کی حامی بھرنے پر نائب صدرجمہوریہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ آر ایس ایس کے اصولوں پر کسی کو تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جو ہندوستانی قدیم تہذیب اور اس کے تمام اقدار کو نافذ کرتے ہوئے دنیا کو ایک خاندان متصور کرتی ہے۔ نائب صدر نائیڈو نے یاد دلایا کہ سال 1930ء میں مہاتما گاندھی نے آر ایس ایس میں کیمپ کا دورہ کیا تھا اور تنظیم کی مثبت اقدار کو اپنانے اور اس کی تشہیر کی ستائش کی تھی۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کے الفاظ کو دہرایا کہ آر ایس ایس کیمپ کے دورہ کے موقع پر ملک یہاں کے نظم و ضبط سے بہت متاثر ہوا ہوں اور یہ کیمپ چھوت چھات سے محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرنب مکرجی کے آر ایس ایس کی تقریب میں جو 7 جون کو ہونے والی ہے۔ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی حامی بھرنے پر سخت تنقید ہورہی ہے۔ کئی کانگریس قائدین نے بھی سابق صدر پرنب مکرجی سے ان کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے پر زور دیا۔