ممبئی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس اپنے کارکنوں کو آفات سماوی کے موقع پر بچاؤ اور بازآباد کاری کی تربیت دے گی۔ اس سلسلہ میں تین دن قبل یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھاگوت نے اس فیصلہ کی تجویز پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری منموہن ویدیہ نے کہا کہ قومی اہمیت کے کئی مسائل پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔