آر ایس ایس کو پروگرام کے لئے کلکتہ ہائیکورٹ کی اجازت

کولکتہ: پولیس کی جانب سے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کے بعدکلکتہ ہائی کورٹ نے آج آر ایس ایس کو اپنا پروگرام منعقدکرنے کے لئے اجازت دی‘ جس میںآر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت بھی شرکت کریں گے۔

کل آر ایس ایس کے جلوس کی اجازت دیتے ہوئے جسٹس جوئے مالیوباگچی نے کہاکہ پروگرام طئے شدہ پروگرام کے مطابق دوتاچار بجے شام برگیڈ پریڈ گروانڈ جو کلکتہ کے قلب میں واقع ہے‘ منعقد کیاجاسکتا ہے‘ جس میں چار ہزار افراد کی شرکت متوقع کی جارہی ہے۔

ناگپور سے موصولہ اطلاع کے بموجب آر ایس ایس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے عدالی سے اظہار تشکر کی ہے۔