آر ایس ایس کو رام مندر کی تعمیر کی ہنوز امید

نئی دہلی: آر ایس ایس پر امیدہے کہ سپریم کورٹ عاجلانہ فیصلے سناتے ہوئے ایوداھیا میں رام مند ر کی تعمیر کے لئے راہ ہموار کرے گا۔راشٹرایہ سویم سیوکس سنگھ کے لیڈر نے آج یہ بات کہی‘ جسے یوپی میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس مسئلہ پر ایک بار پھر توجہہ مرکوز کرنے کی کوشش بھی کہی جاسکتی ہے۔

آر ایس ایس کے دہلی اسٹیٹ جنرل سکریٹری بھارت بھوشن نے میڈیا والوں کو بتایاکہ سنگھ پریوار پاکستانی فنکاروں پر امتناع عائد کا بھی حامی ہے کیو ں کہ سرحدوں کے پاس کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔تاہم چینی اشیاء کی درآمد پر امتناع جیسے مسائل سماج کے لئے چھوڑدینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ رام مندر ہمارے عقیدے کا مرکزی نقطہ ہے اور رام جنم بھومی کے مقام پر مندر کی تعمیر ہونا چاہئے۔جو آلہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے واضح ہوچکا ہے۔۔

اب چند یوم ‘ چند ماہ‘ چند برسوں کا معاملہ ہے کہ مندر کی تعمیر حقیقت کا روپ لے لے گی۔