نئی دہلی 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ اسے آر ایس ایس کی آئندہ ماہ دہلی میں ہونے والی تقریب میں راہول گاندھی کو مدعو کرنے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور جب پارٹی کو دعوت نامہ جائیگا اس وقت پارٹی جواب دیگی ۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی سے جب اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مفروضہ سوالات کا جواب نہیں دیتے ۔ یہ صرف تصوراتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو جب دعوت نامہ باضابطہ موصول ہوگا پارٹی اپنے موقف کو واضح کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری صداقت سے کہتے ہیں کہ ابھی اس سلسلہ میں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور جب کبھی دعوت نامہ موصول ہوگا وہ پارٹی کے موقف کو پیش کریں گے ۔